اسلام آباد: (دنیا نیوز) کے ٹو پہاڑی پر جاں بحق ہونے والے پورٹر حسن کے خاندان نے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ سے ملاقات کی، وزیر مملکت نے پورٹر کے تینوں بچوں کی مکمل تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
وزیر مملکت کی جانب سے بیوہ کے لیے نوکری اور بوڑھی والدہ کا مکمل علاج کرانے کا بھی اعلان کیا گیا، ملاقات میں حسن کی فیملی کے علاوہ سکردو انتظامیہ ، شگر کے اسسٹنٹ کمشنر حمزہ بھی موجود تھے۔
وصی شاہ نے کہا کہ پورٹرز کے لیے انشورنس کو یقینی بنا رہے ہیں، یہ انشورنس کم از کم 30 لاکھ روپے ہو گی۔
اس موقع پر حسن کی فیملی نے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ یہاں آ کر ہمارے غم میں شریک ہوا۔