بلاول بھٹو نے پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

Published On 21 December,2023 04:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل تاج حیدر ہوں گے، اس سے پہلے نیئر بخاری کے بعد سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی پڑا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پانچ ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز کی بھی تقرری کر دی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز میں مراد علی شاہ، ذوالفقار علی بدر اور صابر بلوچ شامل ہیں، ہمایوں خان اور محمد حیات ٹوچی کو بھی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔