چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس، الیکشن شیڈول اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال

Published On 16 December,2023 07:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود ، محمد علی شاہ باچہ، مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضیٰ نے شرکت کی۔

روزی خان کاکڑ، ناصر شاہ، صغیر قریشی، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثنااللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔