اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے، چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہوں گے، اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔