کراچی: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ بڑھائے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ہونی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے بینک سٹیٹمنٹ سمیت تمام کوائف جمع کروانے کا مسئلہ ہے، ساری چیزیں مکمل کرنی ہیں، الیکشن میں تاخیر کرنے کا نہیں کہہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے اور آصف علی زرداری نوابشاہ سے الیکشن لڑیں گے، آصفہ بھٹو کا ابھی تک علم نہیں کہ وہ کہاں سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس بار کراچی میں بھرپور مقابلہ ہوگا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی آر او پر جائز اعتراض ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہمارے خلاف اور ہم ان کے خلاف الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، وقت بتائے گا کہ کون پنجاب میں جیتے گا۔