پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو کوئی نہیں ہٹا رہا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمن پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا قومی موومنٹ کے صدر اکبرخان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی ہے، کاغذات نامزدگی کا ابھی وقت ہے، وقت کا انتظار کررہے ہیں ابھی چیزیں بدل رہی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ لوکل ایڈجسٹمنٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں، ذاتی طور پر مداخلت کا حامی نہیں ہوں، پی ٹی آئی کا فیصلہ سپریم کورٹ کرچکا ہے۔
تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے جس کی اکثریت ہو گی وہ آگے آئے گا۔