جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں رابطہ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت

Published On 24 December,2023 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ٹیلی فونک رابطہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور جمعیت علماء اسلام کے حافظ نصیر احمد احرار کے درمیان ہوا ہے جس میں الیکشن 2024ء کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

صوبائی ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوئی ہے، صوبہ بھر کی نشستوں کا سیٹ ٹو سیٹ جائزہ لینے کا فیصلہ ہوا ہے، معاملات حتمی مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔