لودھراں: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، جہانگیر ترین این اے 149 ملتان سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم آج این اے 149 ملتان اور پی پی 227 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گی، آئی پی پی سربراہ دو روز قبل این اے 155 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔