اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم بدھ سے کام شروع کردے گا۔
الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہے گا، کنٹرول روم ابتدائی نتائج، آر اوز، ڈی آر اوز سمیت تمام متعلقہ عملے اور سٹیک ہولڈر سے رابطہ رکھے گا۔
الیکشن کمیشن نے شکایت کے اندراج کے لئے ای میل، واٹس ایپ نمبر بھی جاری کردیئے۔