اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

Published On 29 December,2023 08:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، 3 ججز چھٹیوں پر ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئندہ ہفتے چھٹیوں پر ہوں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چھٹیوں پر گئے 5 ججز کی واپسی ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے 5 سنگل اور 2 ڈویژنل بینچز کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔