لاہور: گھر میں آگ لگنے سے خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق

Published On 30 December,2023 05:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، جہاں گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت افتخار، ثمینہ اور ارم کے ناموں سے ہوئی ہے، آگ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔