کراچی: پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ، سیکڑوں لیٹر جعلی آئل برآمد، 6 ملزم گرفتار

Published On 30 December,2023 04:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر سیکڑوں لیٹر جعلی آئل برآمد کر کے 6 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

سٹی پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں موجود فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران فیکٹری سے 500 لیٹر جعلی آئل برانڈڈ کمپنیوں کے سٹیکر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان برانڈڈ کمپنیوں کے نام پر جعلی آئل تیار کر کے فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت محمود، سکندر عبدالرحمان، نوشاد، حمزہ اور فرحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔