اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں ، منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

Published On 29 December,2023 09:09 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 کارروائیوں میں209 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشین اور پشاورمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران  116 کلو گرام آئس،121 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 11کلو200گرام چرس، 75 کلو مارفین برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔