فیصل آباد: (دنیا نیوز) الائیڈ ہسپتال ٹو میں ڈیوٹی پر تعینات نرس کی واش روم سے لاش برآمد ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 32 سالہ فریحہ اسلم الائیڈ ہسپتال ٹو کی میڈیکل وارڈ میں ڈیوٹی پر تعینات تھی، واش روم سے لاش برآمد ہونے پر ہسپتال میں حوف وہراس پھیل گیا۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ سٹاف نرس ذہنی مسائل کا علاج بھی کرا رہی تھی، ابتدائی طور پر موت کی وجہ ہارٹ اٹیک لگتی ہے۔