اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 28 December,2023 05:13 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ڈاکو کو مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ملزم کے 2 ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا، فائرنگ کے بعد دونوں ملزم فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔