لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا، مرتضیٰ سولنگی نے محسن سپیڈ کی قیادت میں پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے اقدام کو سراہا۔
ایوانِ وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی شریک ہوئے۔