کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہو گیا

Published On 28 December,2023 04:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا، ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔