لاہور: سابقہ بیوی سمیت 4 افراد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Published On 28 December,2023 12:51 pm

لاہور: (دنیانیوز) لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں سابقہ بیوی سمیت چار افراد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے گزشتہ رات مدعی مقدمہ کے گھر کے باہر فائرنگ کی ، ملزمان نے پولیس کے پہنچنے پر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں سلمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان نے چند روز قبل شادی ہال کے باہر فیصل آباد سے آئی فیملی کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے ملزم کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔