احمد پور شرقیہ: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 29 December,2023 04:18 am

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پور شرقیہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ احمدپور شرقیہ کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔