کراچی: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، مسافر محفوظ رہے

Published On 29 December,2023 03:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں تیز رفتاری کے باعث کار گجر نالے میں گر گئی، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثہ کراچی کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ایک دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری، حادثہ کی جگہ پر نالے کی دیوار نہیں تھی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا، حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔