کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص زخمی، ملزم گرفتار

Published On 30 December,2023 01:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 میں نورانی ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم سے 9 ایم ایم پسٹل اور چلیدہ خول برآمد کر لیا، ملزم کی شناخت زین علی کے نام سے ہوئی، تھانہ لانڈھی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔