کراچی : سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 29 December,2023 12:22 pm

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نوید جتوئی ولد بھائی خان ،وحید خان ولد کلیوز خان شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ورہیں اورپہلےبھی گرفتار ہوکرجیل جاچکےہیں ، ملزمان کےخلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔