شاہ محمود قریشی، حسنین دریشک، محمد علی خان کے کاغذات بھی مسترد

Published On 30 December,2023 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، شاہ محمود قریشی سمیت مزید 3 سابق ممبران اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

این اے 214 پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، این اے 214 کے دونوں ریٹرننگ افسران نے نامزدگی فارم مختلف کیسز میں عدم پیشی کے باعث مسترد کیے۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار حسنین بہادر خان دریشک کے بھی حلقہ 294 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، سردار حسنین بہادر پر ایف آئی آر ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے، علی محمد خان نے این اے 23 پر انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔