این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published On 30 December,2023 01:05 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے۔

آر او نے کاغذات میں سوشل سکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے ہیں۔