لاہور: (دنیانیوز) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ این اے 129 سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔
حماد اظہر کے خلاف اعتراض رانا عرفان ایڈووکیٹ نے دائر کیا ہے ، اعتراض میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم ہے ، حماد اظہر پر دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں لہذا استدعا ہے کہ آر او کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔
اس سے قبل پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے بھی سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا۔