ن لیگ کی انتخابی مہم کا آج سے آغاز، شہباز جلسے سے خطاب کریں گے

Published On 30 December,2023 10:32 am

فاروق آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گا، پارٹی صدر شہباز شریف پہلے جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کا پہلا جلسہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ہو گا، شہباز شریف آج سہ پہر3 بجے پنڈال پہنچیں گے، جلسہ گاہ میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ جلسہ گاہ کو انتحابی پینا فلیکس سے بھر دیا گیا ہے۔

پہلے جلسے کے حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ معمار پاکستان نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا، شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ یہ شہر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔