پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 01 January,2024 11:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد، خشک رہا، بعض علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، بدوملہی، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہو سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد رہا، لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 243 رہی۔

اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ایئر کوالٹی انڈیکس سی سی آر پی آفس 292، فیز 8 ڈی ایچ اے 342، پولو گراؤنڈ 317، فیز 8 ایوی گرین 258، یو ایس قونصلیٹ 346، سید فدا حسین روڈ 255 اور فاسٹ یونیورسٹی میں 234 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔