لاہور: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافے پر غور جاری ہے ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ہفتے تک اضافے پر غور شروع کردیا ، محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ بیس دن کی رپورٹ مانگ لی۔
ادھر سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے، اگلے ایک سے دو روز میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے ، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں ۔
علاوہ ازیں پنجاب بھر میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔