لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کا تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر اب تک 140 مقدمات درج کر کے 631 ملزمان کو گرفتار کیا چکا ہے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 16 مقدمات، کینٹ میں 12، سول لائنز میں 10، صدر میں 17، اقبال ٹاؤن میں 71 اور ماڈل ٹاؤن میں 14مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق سٹی ڈویژن میں 110 ملزمان، کینٹ میں 127، سول لائنز میں 73 ملزمان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرفتارکیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے، شہر کے 23 ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر ایک ساتھ انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، متعلقہ ڈویژنل افسران کو ہدایت ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران موجود رہیں۔