ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزہاؤس میں ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلام اسلم پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد نواز خان رند اور ان کے صاحبزادے سردار قمرالدین خان رند بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 4, 2024
رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور، بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد علی لالیکا بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، راؤ نجیب الرحمان، راؤ عزیزالرحمان اور چودھری افتخار احمد نے تحریک لبیک چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب سندیلا اور عمران سندیلا نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔