لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ آئین کے آرٹیکلز 62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے، سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے، جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی منصب پر برداشت نہیں کیا جاتا۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اقتدار جمہوریت کے نہیں خاندانوں کے گرد گھومتا ہے، پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے، سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام کے پاس ووٹ دینے کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔