پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی کی نشستوں کیلئے اپیلوں کے اعداد و شمارجاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن پشاور کے مطابق صوبے میں قومی نشستوں کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف 14، مسترد کیخلاف102 جبکہ مجموعی 116 اپیلیں دائر کی گئیں، قومی نشستوں کیلئے مجموعی طورپر59 اپیلیں دائر ہوئیں، ایبٹ آباد بینچ میں کاغذات نامزدگی کیلئے مجموعی طور پر 8 اپیلیں دائرہوئیں۔
الیکشن کمیشن پشاورنے مزید بتایا کہ منگورہ بینچ میں قومی نشستوں کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف 34 اپیلیں دائرہوئیں، ڈی آئی خان بینچ میں قومی نشستوں کے کاغذات نامزدگی کیلئے مجموعی طورپر6 اپیلیں دائر ہوئیں، بنوں بینچ میں قومی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 9 اپیلیں دائرہوئیں۔
خیبرپختونخوا میں صوبائی نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف 14، مسترد کیخلاف 199 جبکہ مجموعی 213 اپیلیں دائر ہوئیں۔
الیکشن کمیشن پشاور نے مزید بتایا کہ پشاور بینچ میں صوبائی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر112 اپیلیں دائر ہوئیں، ایبٹ آباد بینچ میں صوبائی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر17 اپیلیں دائر ہوئیں، منگورہ بینچ میں صوبائی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 52 اپیلیں دائر ہوئی ہیں، ڈی آئی خان بینچ میں صوبائی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 8 اپیلیں دائر ہوئیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بنوں بینچ میں صوبائی نشستوں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 24 اپیلیں دائرکی گئیں۔