اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2024ء کیلئے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل ہو گئی۔
بقیہ 4 لاکھ 6 ہزار 222 افراد کی تربیت یکم فروری تک مکمل ہو جائے گی، 9 لاکھ 85 ہزار 413 نفوس پر مشتمل عملہ کی تربیت کا آغاز نومبرکے آخر میں ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ میں ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں، تربیتی پروگرام سے غیر حاضرعملہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا
مرکزی کنٹرول روم 26 دسمبر 2023 سے مکمل فعال ہے، مرکزی کنٹرول روم میں اب تک 45 شکایات موصول ہوئیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق شکایات کے ازالہ کیلئے 180 کنٹرول روم صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی فعال ہیں۔