کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024ء کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیانوالہ فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس پلان ہے، پیپلز پارٹی عوام کی قسمت بدلے گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاولپور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے، چیئرمین پی پی 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ دادو میں جلسہ کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کل جنوبی پنجاب کا دورہ، پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے
بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسیٰ، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے، چیئرمین پی پی 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین پی پی 2فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام کو جیکب آباد میں جلسہ ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدرآباد اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین 6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔