لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 162 کے الیکشن آفس کا دورہ کیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی گرین ٹاؤن آمد کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے استقبال کیا، بلاول بھٹو نے الیکشن آفس میں کارکنوں اور عوام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے ملک میں سب سے پہلے جس الیکشن آفس کا دورہ کیا وہ لاہور میں ہے، میں لاہور اس لئے آیا ہوں کہ اشرافیہ کی جماعتوں کے مافیا کو توڑ سکوں۔
چیئرمین پی پی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن میرے سفیر بن کر گھر گھر جائیں اور انہیں میرے 10 نکاتی پروگرام سے آگاہ کریں۔