لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سازش کے تحت پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگایا گیا۔
شازیہ مری نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو کو پارٹی نے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے، بلاول بھٹو کے 10 وعدے پورے کریں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کے وعدوں میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے، سستی بجلی عوام کا حق ہے، مفت تعلیم اور معیاری علاج پیپلز پارٹی دے گی، ملک میں سیاسی استحکام انتخابات سے ہی آسکتا ہے اور انتخابات 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں۔
شازیہ مری نے ایران میں دہشت گردی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھی ایسے واقعات کا شکار ہے۔