اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی منظور کردہ قرارداد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد بارے اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں، مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے۔
قرار داد کے متن کے مطابق چھوٹے صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم چلانے کیلئے حالات موزوں نہیں ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔