پیپلزپارٹی جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے: یوسف رضا گیلانی

Published On 06 January,2024 05:30 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کے ذریعے سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو اس وقت جمہوریت کی سوچ رکھنے والی ایک قومی لیڈرشپ کی ضرورت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسوں میں عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہو کر بلاول بھٹو پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے، پپلیز پارٹی کے جلسے 8 فروری سے پہلے انتخابی ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ملک میں کوئی اہل قیادت نہیں۔