اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں پر 3621 جبکہ پنجاب کی 297 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8935 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری کا مجموعی تناسب تقریباً 85 فیصد رہا، شاید ہی کوئی ایسا اہم واقعہ ہوا ہو جس میں تجویز کنندہ یا حمایتی کاغذات داخل نہ کر سکے ہوں۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 1195 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں متعلقہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز میں دائر کی جا رہی ہیں۔