تاندلیانوالہ: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کچھ لوگ صرف پگ کی فکر میں ہیں انہیں علاقے، عوام کی تعمیر و ترقی، خوشحالی سے کوئی سرو کار نہیں۔
ہمایوں اختر خان نے این اے 97 میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی بدحالی کو خوشحالی میں بدلنے کا عملی منشور لے کر آئے ہیں، ٹھیکیداروں کی سیاست کرنے والے یہاں سے رفو چکر ہو جائیں، انڈسٹریل زون انقلابی منصوبہ ہوگا، علاقے کی قسمت بدل جائے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو یہاں لائیں گے جس سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔