پیپلز پارٹی نے سندھ میں رہ جانے والی نشستوں پر ٹکٹوں کا اعلان کردیا

Published On 08 January,2024 10:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے سندھ میں رہ جانے والی نشستوں پر ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی نے این اے 240 سے سلیم مانڈوی والا کو ٹکٹ دے دیا، این اے 240 سے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ضلع کورنگی کی تینوں نشستوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔

کورنگی این اے 232 سے زرتاش ملک، 233 سے ندا عاصم پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گی، این اے 234 سے علی راشد پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے، علی راشد نے ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، این اے 250 ضلع وسطی سے خواجہ سہیل منصور پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے، خواجہ سہیل منصور نے ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جام مہتاب کو مائنس کر دیا گیا، شہریار شر پی ایس 18 گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، شہریار شر نے تحریک انصاف سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔