لاہور: (دنیا نیوز) کراچی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ مزید 48 گھنٹے تک لٹک گیا۔
مسلم لیگ ن اورایم کیو ایم کمیٹیوں کی آخری ملاقات کی اندرونی کہانی ’دنیا نیوز‘ منظر عام پر لے آیا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے پاس پہنچ گیا، ن لیگ اور ایم کیو ایم کمیٹیوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آج آخری ملاقات ہوئی۔
مسلم لیگ ن اورایم کیو ایم کمیٹیاں اپنی تجاویز قیادت کو پیش کریں گی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی قیادت دو روز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ کرے گی، ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی بیشتر نشستوں پر اتفاق ہے، انتخابی شیڈول کے تحت امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق این اے 242 پر شہبازشریف، مصطفیٰ کمال، پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل امیدوار ہیں، بلدیہ ٹاؤن کی صوبائی اور این اے 237 شرقی کی نشستوں پر معاملات طے نہیں ہوسکے۔