اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پیش ہو گا، پاور ڈویژن سمیت دیگر وزراتوں کے مختلف امور ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔