نیویارک : (ویب ڈیسک ) پاکستان نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
عثمان جدون نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مؤقف کا انتظار ہے۔
"Pakistan welcomes South Africa’s initiative to bring Israel’s transgressions under Genocide Convention to the International Court of Justice (ICJ).."
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) January 9, 2024
Amb @usmanjadoon_fsp made a statement today on use of veto by the US on situation in Middle East including Palestinian Question pic.twitter.com/FFegIIUNm5
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے ، مقدمے کا محور نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق 1948 کا کنونشن ہے جو دوسری عالمی جنگ اور ہولوکاسٹ کے بعد تیار کیا گیا تھا۔