اسلام آباد(دنیا نیوا) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے، بھتیجے پر تشدد کیا گیا، اطلاع کے وقت بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت میں دلائل پیش کررہے تھے ۔
بیرسٹر گوہر علی خان چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب ! میرے پاس ابھی خبر آئی ہے کہ میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا گیا حملہ کرنےو الے 4 ڈالے لے آئے اور جاتے ہوئے کمپیوٹر، دستاویزات لے کر گئے، ان افراد نے گھر میں گھس کر میرے بھتیجے اوربیٹے کو مارا ہے۔
سپریم کورٹ میں موجود بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے آپ فوری گھر چلے جائیں، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ میں ابھی جاکر دیکھتا ہوں۔
بعدازاں بیرسٹر گوہر علی خان ہنگامی طور پر عدالت سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔