پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کاغذات مسترد ہونے پر الیکشن سے باہر

Published On 14 January,2024 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن سے باہر ہوگئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اعجاز چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اور آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔