لاہور: (دنیانیوز) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ختم ہوگیا اجلاس میں سیاستدانوں کو سیکورٹی تھریٹس کی نشاندہی کر دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 19 سیاست دانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں انتخابات کے لیے امن و امان اور حالات سازگار ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر ایک لاکھ بیس ہزار سکیورٹی اہلکار مامور کیے ہیں۔