پنوعاقل: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ مشترکہ حکومت بنانا ناگزیر ہے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پی پی کیساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پنوعاقل میں پی پی کے سینئر مقامی رہنما ایڈووکیٹ غلام قادر شیخ کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کر رہی ہے، جوڑ توڑ ضرور کریں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے متعلق سوشل میڈیا پر تنقید کی جانچ کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل بہتر ہے، منفی تنقید کرنے والوں کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے؟ منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف جانچ کرنے کے بعد کارروائی ہونی چاہئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ والے پی ٹی آئی سے بلا چھیننے کے انتظار میں بیٹھ کر باظابطہ طور پر الیکشن مہم بھی شروع نہ کر سکے۔