سانگھڑ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بے شمار روڈز بنائے اور 50 سالوں کے اندھیرے ختم کئے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جو بیج بویا تھا وہ آج درخت بن چکا ہے، طویل جدوجہد کے بعد 2013ء کے الیکشن میں این اے 205 سے جیت کر دکھایا۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ریگستانی علاقوں میں پینے کا پانی فراہم کیا، وہاں کے لوگ جو پہلے پانی پیتے تھے وہ جانور بھی نہیں پیتے تھے۔