اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز برطرفی کیس کی سماعت کل بروز منگل ہو گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، کیس کی گزشتہ سماعت 15 دسمبر کو ہوئی تھی۔
سپریم کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی اور دیگر کو نوٹس جاری کیے تھے۔